آپریشن بنیان المرصوص،جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف
بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر دفاع نے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا


پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔
پاک فوج کی جانب سے بھارت کو پاکستان میں دراندازی پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 10, 2025
اللہ اکبر
پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد
خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ ' جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔'
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 5 گھنٹے قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 5 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 5 گھنٹے قبل