پاک فوج کی جوابی کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک،بھارت کی تصدیق
ہلاک ڈپٹی کمشنر بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں دہشت گردوں کا سہولت کار تھا،حکومتی عہدے کی آڑ میں راج کمار کا دہشتگردوں کیساتھ گٹھ جوڑتھا


سرینگر: بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوڑی راج کمار تھاپا مارا گیا، راج کمار کشمیری مسلمانوں کیلئے دہشت کی علامت تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کابھارت کےخلاف آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز ہوا تو بھارت کا جنگی غرور مٹی میں مل گیا، جموں کشمیر کے راجوڑی میں افواج پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا ماراگیا ۔
ہلاک ڈپٹی کمشنر بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں دہشت گردوں کا سہولت کار تھا،حکومتی اعلیٰ عہدے کی آڑ میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار کا دہشتگردوں کیساتھ گٹھ جوڑتھا، وہ کشمیری مسلمانوں کیلئے دہشت کی علامت تھا اور اعلیٰ فوجی بریفنگز میں موجود ہوتا تھا۔
Devastating news from Rajouri. We have lost a dedicated officer of the J&K Administration Services. Just yesterday he was accompanying the Deputy CM around the district & attended the online meeting I chaired. Today the residence of the officer was hit by Pak shelling as they…
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) May 10, 2025
مقبوضہ جموں کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا ایکس پر راجوری قصبے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کی پاکستان حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً 5.30 بجے ایک گولہ ان کی رہائش گاہ پر گرا، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تھاپا کی موت پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کردیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کردیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 7 hours ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 9 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 5 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 9 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 7 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 4 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 2 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 8 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 4 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 hours ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 8 hours ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 5 hours ago