۔پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز، چیک پوسٹیں تباہ کیں


پاک فوج کے آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کوپاکستان پرحملوں کے تناسب سے 4گنازائدنقصان،غرورخاک میں مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نےبھارتی جارحیت کے بعد 9 اور دس مئی کی شب بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔ پاکستان کی بری اور فضائی فوج نے بھارت کو چاروں شانے چت کیا جبکہ بحریہ کے جوان بھی چاق و چوبند اور دشمن پر گہری نظر رکھے رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دشمن کو 100-0 سے واضح شکست دی۔
فضائیہ نے تصادم کے دوران بھارت کے 5 جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے، جن میں رافیل،ایس یو30 اور مگ29شامل ہیں۔ پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈِنگا کے قریب بھارتی میزائل پروجیکٹ کو مار گرایا۔ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے سپرسونک براہموش میزائلوں کو تباہ کیا۔
بھارت نے 7 مقامات پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان نے 26 ہدف تباہ کر کے 3 گنا زیادہ جوابی کارروائی کی۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بناکر مار گرایا جبکہ آپریشن بُنیان مّرصُوص میں پاکستان نے فاتح-1 میزائلز فائر کر کے بھارتی ایئر بیسز کو شدید نقصان پہنچایا۔
پاکستان کے جے10 سی اور اے آئی سسٹمز نے بھارتی طیاروں کو ان کی اپنی فضاؤں میں نشانہ بنایا۔پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈکوارٹرز، چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل



