وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا


شوبز شخصیات نے امریکی ثالثی سے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
دونوں ممالک میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات نے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت آئندہ جارحیت کرنے کی جرئت نہ کرے۔
سجل علی نے سیز فائر کو مشکل کی گھڑی میں امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر ہر انسان اپنے ہی ملک کی طرف کھڑا ہوتا ہے لیکن جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، سیز فائر امید کی کرن ہے۔
View this post on Instagram
اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کا پتا لگانا باقی ہے اور مذکورہ حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ایمن خان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر اظہار اطمینان کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
اداکار ہمایوں سعید نے بھی سیز فائر پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں ایسے ہی امن قائم رہے گا۔
View this post on Instagram
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی جنگ بندی کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا اور لکھا کہ ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، انہوں نے سیز فائر کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل




