اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، چینی وزیر خارجہ نے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا


چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیر خا رجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت سے دیرپا جنگ بندی کے لیے مشاورت اور سفارتی حل پر زور دیا۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ کی بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشیر بھارتی قومی سلامتی اجیت ڈوول نے وزیرخارجہ وانگ ژی سے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام حملے میں بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی، بھارت کو دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پہلگام حملے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، بھارت و پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں انہیں امن و استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 6 گھنٹے قبل

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 13 گھنٹے قبل

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 13 گھنٹے قبل
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
- 13 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 15 گھنٹے قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل