Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات

اینڈرائیڈ 16 کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم جون میں متعارف کرایا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 14th 2025, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل کے  اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے  ورژن کی خصوصیات

گوگل کی جانب سے ہر سال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرایا جاتا ہے، 2025 میں بھی اینڈرائیڈ 16 کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم جون میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے اس سال سالانہ ڈویلپر کانفرنس سے قبل پہلی بار اینڈرائیڈ شو کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اینڈرائیڈ 16 کے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔ گوگل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ صارفین کو دستیاب ہوگا۔گوگل کی جانب سے میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس سال کمپنی کی جانب سے نیچرل انیمیشن کو یوزر انٹرفیس کے ہر حصے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت فون اسکرولنگ، ہیپٹیک رمبل اور دیگر روزمرہ کے فیچرز کا استعمال کا تجربہ نیا محسوس ہوگا۔ اسی طرح اپ ڈیٹڈ ڈائنک کلر تھیمز اور ٹائپو گرافی میں بھی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

گوگل کی جانب سے ایک نیا لائیو اپ ڈیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ نوٹیفکیشنز کی رئیل ٹائم ٹریکنگ آسان ہو جائے۔

اینڈرائیڈ فونز کے لیے 3 نئے بہترین سکیورٹی فیچرز بھی نئے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اے آئی scam ڈیٹیکشن فیچر اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ گوگل میسجز پر مشتبہ میسجز کو بلاک کرنے کا عمل زیادہ اسمارٹ اور بہتر ہوسکے۔

ایک فیچر فائنڈ ہب ہے جو بنیادی طور پر ایک ڈیش بورڈ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون کو ٹریک کرسکیں گے یا دیکھ سکیں گے بچے گھر بحفظات پہنچ گئے ہیں یا نہیں۔ اس سروس میں تھریڈ پارٹی بلیوٹوتھ ٹیگز کو شامل کیا جائے گا جبکہ 2025 کے آخر تک سیٹلائیٹ کنکٹویٹی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

اس طرح اگر کسی جگہ موبائل نٰیٹ ورک نہیں ہوگا تو وہاں بھی ڈیوائسز کو فائنڈ ہب کے ذریعے ڈھونڈنا ممکن ہوگا۔ اینڈرائیڈ 16 میں ایڈوانسڈ پروٹیکشن موڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اسی طرح میل وئیر سے تحفظ کے لیے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement