یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا
ویزا ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں


متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا ہے، جو ان غیر ملکی افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
یہ پرمٹ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور بندرگاہ سیکیورٹی (ICP) نے جاری کیا ہے اور غیر ملکی درخواست گزار اب ICP ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت ہے اور یہ ماحول، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری اور سبز ٹیکنالوجی میں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا مقصد ایسے ماہرین، سائنسدانوں، ماحولیاتی سرمایہ کاروں، اور نجی و سرکاری اداروں سے وابستہ ماہرین کو متحدہ عرب امارات میں لانا ہے۔
درخواست کا عمل صرف 5 مراحل پر مشتمل آن لائن درخواست، جو صرف 7 منٹ میں مکمل کی جا سکتی ہے۔ ضروری دستاویزات میں پاسپورٹ (کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد)، تصویر، اہلیت کا ثبوت اور فیس شامل ہیں۔ درخواست مکمل ہونے کے بعد ایک ورکنگ دن میں عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
یو اے ای پہلے ہی گولڈن ویزا اور گرین ویزا جیسے طویل مدتی اقامتی منصوبے چلا رہا ہے۔ بلیو ریزیڈنسی ان میں ایک نیا اضافہ ہے جس کا مقصد UAE کو کلائمٹ ایکشن اور ماحولیاتی اختراعات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پشاور:حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل
- 4 منٹ قبل

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- ایک گھنٹہ قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 39 منٹ قبل

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- 35 منٹ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ میں گلوکارہ عذرا جہاں کی گائی’’ دھمال‘‘ کی دھوم
- 15 منٹ قبل