مسافروں کے لیے اچھی خبر،ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا،حنیف عباسی


لاہور:مسافروں کے لیے اچھی خبر،پاکستان ریلوے نے ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے،جبکہ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی،انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔
دورے کے دوران ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاںطارق لطیف نے وفاقی وزیر کو اسٹیشن کی تزئین و آرائش سمیت دیگر تعمیراتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی ریلوے اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔
وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 14 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل


