Advertisement
پاکستان

3 بھارتی رافیل طیارے سری نگر، جموں اور بھٹنڈہ میں گرنے کا انکشاف

اب تو پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھارت میں ان مقامات کی بھی نشاندہی کر دی ہے جہاں رافیل لڑاکا طیارے گرے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 15th 2025, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
3 بھارتی رافیل طیارے  سری نگر، جموں اور بھٹنڈہ میں گرنے کا انکشاف

پاکستان ائیر فورس کی جانب سے 10 مئی کو 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے کے بعد انڈین فضائیہ کے سربراہ نے بھی پاکستان کے جنگی جہاز گرانے کا دعوی کر دیا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے کئی روز بعد بھی بھارت کی جانب سے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، یعنی بھارتی ایئر فورس چیف نے اپنی خفت مٹانے کے لیے سفید جھوٹ بولا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی فوجی ترجمان کی طرف سے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے بشمول فرانسیسی رافیل گرائے جانے کی تصدیق نہ صرف انٹرنیشنل میڈیا نے کر دی ہے بلکہ اس فرانسیسی کمپنی نے بھی کر دی ہے جس نے انڈین ایئر فورس کو دنیا کے مہنگے ترین جہاز بیچے تھے۔

اب تو پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھارت میں ان مقامات کی بھی نشاندہی کر دی ہے جہاں رافیل لڑاکا طیارے گرے۔ پہلا رافیل طیارہ ایل او سی سے 53 ناٹیکل میل دور سرینگر میں گر کر تباہ ہوا، دوسرا رافیل بین الاقوامی سرحد سے سات ناٹیکل میل دور بھٹنڈہ میں گرا جبکہ تیسرا رافیل جموں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ 


پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کو کئی روز ہو چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں دونوں اطراف سے یہ بتائے جانے کا سلسلہ جاری ہے کہ انھوں نے ایک دوسرے کا کتنا نقصان کیا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ بات چیت انڈیا کی فضائیہ کو ہونے والے مبینہ نقصان کی ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس دوران پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں جن میں فرانسیسی ساختہ رفال طیارے بھی شامل ہیں۔ 
گذشتہ اتوار کو جب انڈین فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی سے پاکستانی دعوؤں سے متعلق سوال کیا گیا تو اگرچہ انھوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ابھی حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اگر میں نقصان تبصرہ کرتا ہوں تو دشمن کو فائدہ ہو گا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم نے اُن کے کتنے طیارے گرائے؟ ہم نے ان کے طیارے اپنی حدود میں نہیں آنے دیئےاس لیے ہمارے پاس اُن کا ملبہ نہیں ہے۔ ہم نے اُن کے کچھ طیارے گرائے ہیں لیکن تعداد پر میں کچھ نہیں کہوں گا حالانکہ مجھے تعداد کا علم ہے، ہم تفصیلات لے رہے ہیں لیکن میں ابھی تعداد نہیں بتاؤں گا۔‘


دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان نے فضائیہ اور بحریہ کے نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ عجیب بات ہے کہ انڈین کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کوئی طیارہ نہیں کھویا۔ اگر ہم کہہ رہے ہیں کہ پانچ انڈین طیارے گرائے گئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ پانچ طیارے مارے گئے ہیں۔‘ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہمارے پاس بھارتی لڑکا جہاز گرائی جانے کے ثبوت موجود ہیں۔‘ اس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران انڈین میڈیا کی کچھ کلپس اور کچھ تصاویر بھی دکھائی گئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ انڈین جہازوں کا ملبہ ہے۔
اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں ایجنسی روئٹرز اپنی خبروں میں اوپن سورس ڈیٹا اور امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ’بظاہر پاکستانی ائیر سٹرائیکس سے تین فرانسیسی ساختہ انڈین طیارے کریش ہوئے ہیں‘۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ جنگی طیاروں کے کریش یا تباہ ہونے کی تصدیق کِن طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔


دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوپن سورس انٹیلیجنس کے ذریعے ایسے واقعات کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اوپن سورس انٹیلیجنس کے ماہرین اکثر ریڈار کے ٹریکنگ ڈیٹا، سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر اور حراست میں لیے گئے پائلٹس کے بیانات کی بنیاد پر کسی لڑاکا طیارے کے مار گرائے جانے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ تاہم جہاز کو گرائے جانے کی کوئی ویڈیو یا سرکاری اعتراف کے بغیر تمام اندازے جزوی طور پر ہی درست مانے جا سکتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگوں میں اکثر پرانی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگتی ہیں۔ ایسے میں میٹا ڈیٹا اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کے کچھ ٹولز کی مدد سے بھی نئے اور پُرانے ثبوتوں میں فرق تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بی بی سی ویریفائی نے تین ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی تھی جن کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ ان میں نظر آنے والا ملبہ فرانسیسی ساختہ رفال طیارے کا ہے۔ پاکستان کے ڈپٹی چیف آف سٹاف آپریشنز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے گذشتہ دنوں پریس بریفننگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انڈین جہازوں کی الیکٹرانک آئی ڈی کے ذریعے انھیں معلوم ہوا کہ پاکستانی فضائیہ نے کون سا انڈین طیارہ کسی مقام پر گرایا ہے۔


انھوں نے دعویٰ کیا کہ مگ 29 لائن آف کنٹرول سے آٹھ ناٹیکل میل دور سرینگر میں مار گرایا گیا تھا جبکہ ایک ایس یو 30 لائن آف کنٹرول سے 25 ناٹیکل میل دور سرینگر میں مار گرایا گیا تھا۔ فراہم کی گئی تفصیلات میں ایک رفال طیارہ ایل او سی سے 53 ناٹیکل میل دور سرینگر میں، دوسرا رفال بین الاقوامی سرحد سے سات ناٹیکل میل دور بھٹنڈہ میں اور تیسرا رفال جموں کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس یہ تفصیلات اس لیے ہیں کیونکہ جدید دور کی جنگ میں آپ چیزوں کو اپنی تخیل سے پیدا نہیں کر سکتے۔ آپ کی ایک الیکٹرانک آئی ڈی ہوتی ہے، ڈیٹا لنک کے ذریعے طیارے ٹریک کر لیے جاتے ہیں، جیسے ہی آپ اپنا ریڈار کھولتے ہیں سب ظاہر ہو جاتا ہے، کوئی چھپ نہیں سکتا۔'


اُن کی بریفنگ کے دوران الیکٹرانک سگنیچر کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ ائیر وائرس مارشل اورنگزیب نے کہا کہ نے کہا کہ ’آج کل کے دور میں تو الیکٹرانک ثبوت ہی ہوتے ہیں۔۔۔ جہاز چاہے رفال ہو، مگ 29 ہو یا ایس یو 30، ہر طیارے کا ایک الیکٹرانک سگنل ہوتا ہے جو اس کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی بھارتی ایئر فورس کی جانب سے پاکستانی دعووں کے جواب میں خاموشی اختیار کرنے کا مطلب یہی ہے کہ ہم سچ بول رہے ہیں۔

Advertisement
باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

  • 6 گھنٹے قبل
امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

  • 7 گھنٹے قبل
ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا  اعلان

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 5 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن  نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

  • 10 منٹ قبل
بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار،  لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی

  • 4 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں

  • 35 منٹ قبل
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

  • 3 گھنٹے قبل
نیپرا کا  یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر  تحفظات کا اظہار

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement