Advertisement
پاکستان

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری یا سالمیت کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دے گا،ترجمان پاک فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 15th 2025, 7:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےسربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے  جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا۔
ترجمان آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں لہٰذا سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ’ امریکا جیسا کوئی بھی ملک اس حماقت اور اسے سمجھتا ہے جو کچھ بھارتی یہاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’
مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو "اندرونی" معاملہ قرار دے کر فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں" کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مؤقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔
ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ  بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری یا سالمیت کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دے گا۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

Advertisement
الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں

  • 24 منٹ قبل
قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

  • 6 گھنٹے قبل
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

  • 5 گھنٹے قبل
جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر  تحفظات کا اظہار

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
نیپرا کا  یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی

  • 6 گھنٹے قبل
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

  • 3 گھنٹے قبل
بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار،  لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی

  • 3 گھنٹے قبل
ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا  اعلان

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement