جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض : سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی عرب میں ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا    ہے،یکم ذالحج 11 جولائی کو ہوگی ۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ    حج کا رکن اعظم وقف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا جبکہ سعودی عرب میں عید الضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ  11 جون کو سعودی عرب نے پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین حج پر پابندی لگا دی تھی۔ حج اس سال صرف سعودی شہریوں اور رہائشیوں تک محدود ہے۔ کورونا کےباعث اس سال عازمین حج کی تعداد 60،000 مقررکی گئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے  جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ حج کےخواہش مند افراد کا صحت  مندہونا لازمی ہے، بیماری سے پاک(18 سے 65 سال تک کےویکسین لگوانےوالے اہل ہوں گے، حج کافریضہ سعودی عرب میں  موجود شہریوں اور باشندوں کے لئےہے۔

 

 

ٹیکنالوجی

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔

وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل  

پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔

 

ipregistration.pta.gov.pk 

 پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

لاہور پولیس نے شہری کے اغوا  برائے تاوان میں ملوث تین پولیس  اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
 لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو  اغوا کیا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔

اعلامیے کے مطابق آمنہ قادر کو جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنادیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔

آن لائن اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم و دیگر نے شرکت کی، علاوہ ازیں احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll