اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35افراد انتقال کر گئے جبکہ 1828کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید35فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار555ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ71ہزار304ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ47ہزار 900ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 815افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ45ہزار 269ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 583افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار162ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4353افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 27ہزار863کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 317مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد83 ہزار513جبکہ اموات کی تعداد782تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 769افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار935ہوچکی ہے جبکہ 594افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 912 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ12 ہزار295مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 20 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 12 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 15 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 12 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 12 hours ago




