جی این این سوشل

دنیا

ایران : تہران میں زور دار دھماکہ

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویڈیو سکرین شاٹ
ویڈیو سکرین شاٹ

ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق  ہفتے  کے روز علی الصبح شمالی تہران میں ریاستی نشریاتی ادارے کے صدر دفتر کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے تاحال کسی جانی  ومالی   نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ایرانی حکام کے مطابق  امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں۔ 

عینی شاہدین کے مطابق  پارک میں "نامعلوم شے"  کے پھٹنے کی زوردار آواز  آئی ہے ۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے  یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا یہ دھماکہ کسی حادثے کا نتیجہ ہے یا  دہشت گردی کا واقعہ ہے ۔ خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے   صوبہ تہران کے نائب سیکیورٹی چیف کاکہنا ہے کہ"صرف ایک ہی دھماکہ ہوا تھا" ، پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت اوروجوہات جاننے کیلئے  تفتیش کی جارہی ہے ۔

خبرمیں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔۔

 

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار  گرفتار

ذرائع  کے مطابق  ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق  یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل دعوی کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کیالزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔خیال رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll