Advertisement
علاقائی

لاہور اور پشاور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز

لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 11th 2021, 12:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے صوبائی دارالحکومت  میں لاہور  بورڈ کی جانب سے آج سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے، امتحان میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد امیدواران شرکت کررہے ہیں  جن میں 90 ہزار سے زائد لڑکے، 97 ہزار سے زائد لڑکیاں شامل ہیں۔ سالانہ امتحان میں  شرکت کرنے والے  امیدواران کیلئے  462 امتحانی مراکز قائم کیے گئے  ہیں ۔

چیئرمین لاہور بورڈ  کی جانب سے بوٹی مافیا اور بیرونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی  کے لیے دفعہ 144  نافذ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جبکہ  کورونا ایس اوپیز پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس ضمن میں امتحانی مرکز میں ایک کلاس میں 130 طالب علم ہی بیٹھ سکیں گے۔ پہلے روز سائیکالوجی اور شماریات مضامین کے امتحانات منعقد کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں  پشاور بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں کے امتحانات آج سے شروع ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 1 لاکھ 43 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔  امتحانات کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک ، سماجی فاصلے  پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ جون کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ صرف اختیاری مضامین کے امتحان دیں گے اور یہ امتحانات 10 جولائی سے ہوں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں انٹر اور میٹرک کے آج سے شروع ہونیوالے  امتحانات  31 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ سندھ میں میٹرک اور بارہویں کے امتحانات بالترتیب 5 جولائی اور 26 جولائی سے ہوں گے۔

یاد رہے کہ  عالمی وباکورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جبکہ سندھ میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہی تعلیمی ادارے بند تھے جو 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد 15 ستمبر کو دوبارہ کھولے گئے تھے تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو بند کردیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 10 سے 11 ماہ کے دورانیے کے دوران اسکولز کے اکثر بچوں کا تعلیمی سلسلہ یا تو معطل رہا  ہے یا طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے، بعدازاں جنوری میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی وجہ سے 15 مارچ سے ہی بتدریج اسکولوں کی بندش کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جنہیں مئی میں امتحانات کے لیے کھولا گیا تھا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
Advertisement