کے پی میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں،فیصل کریم
بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی میں کردار ادا کیا، سب کے سامنے ہے، اب وہ وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں،گورنرکے پی


پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے،صوبے میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے کہا تھا صوبائی حکومت کرپشن کررہی ہے، اس صوبے میں سولر پینل میں بھی 16 ارب روپے کا سکینڈل ہے جب کہ آج 19 ارب کا نیا کیس سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے،صوبے میں اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں،ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، خیبر پختونخوا کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبرپختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اس کوفوری گرفتار کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریاست نے وعدہ کیا تھا ضم اضلاع میں 100 ارب خرچ کیا جائے گا، مگر 6 سے 7 ارب ملتا ہے اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا ٹانگ چکا ہوتا،جن لوگوں نے ٹیکس پیئر کے پیسے کھائے ان کو سزا ہونی چاہئے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جس طرح چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی میں کردار ادا کیا، سب کے سامنے ہے، اب وہ وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل


