Advertisement
علاقائی

قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکےسے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جن کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیوحکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مئی 18 2025، 10:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکےسے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ 
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں، دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔
ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جن کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ایف سی قلعےکی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکےکے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے، دھماکے سے قریبی مارکیٹ میں زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے، علاقے میں ہیلتھ سہولیات کی کمی کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت قبائلی رہنما حاجی فیض اللہ خان غبیزئی اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم  وہ محفوظ رہے، زخمیوں میں قبائلی رہنما حاجی فیض اللہ غبیزئی کے گارڈ اور راہ گیرشامل ہیں۔

Advertisement
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ  خلاء میں روانہ ہو گیا

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ ہو گیا

  • an hour ago
امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا

  • 8 hours ago
عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن  واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

  • 14 hours ago
امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

  • 12 hours ago
حکومت کا آن لائن شاپنگ اور سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

حکومت کا آن لائن شاپنگ اور سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

  • an hour ago
ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل

  • 12 hours ago
مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ٹیرف اعلان کے بعد امریکا کی  بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر  پابندی

مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ٹیرف اعلان کے بعد امریکا کی بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی

  • an hour ago
روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

  • an hour ago
امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا

امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا

  • 2 minutes ago
پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

  • an hour ago
چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

  • 14 hours ago
چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار

  • 12 hours ago
Advertisement