ایئر چیف مارشل کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
عثمان یوسف نے دشمن کے حملے کے دوران ایک آپریشنل ایئر بیس پر انتہائی بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ظہیر احمد بابر سدھو


پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ایئر چیف نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کے حملے کے دوران ایک آپریشنل ایئر بیس پر انتہائی بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہیں گی، اور ان کی خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
اس موقع پر ایئر چیف نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ، پاک فوج کے زخمی اہلکاروں اور زخمی شہریوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے زخمیوں کے بلند حوصلے غیر متزلزل عزم اور قربانی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 37 منٹ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل


