مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس اہداف، اخراجات، اور قرضوں کی واپسی جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے


پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ سے متعلق پالیسی مذاکرات کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جو 23 مئی تک جاری رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس اہداف، اخراجات، اور قرضوں کی واپسی جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ہدایت دی ہے کہ آمدن کو 20 کھرب روپے تک لے جایا جائے، جبکہ رواں سال ملک کی موجودہ آمدن 17.8 کھرب روپے رہی ہے۔
آئی ایم ایف اس بات پر زور دے رہا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں سخت کنٹرول لایا جائے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
پاکستان کو آئندہ مالی سال میں تقریباً 19 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کرنے ہیں، جس کے پیش نظر آئی ایم ایف قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے۔مذاکرات میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی، جبکہ پاکستان کی جانب سے سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی کرائے گا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ کاربن لیوی عائدکرنے کا فیصلہ بھی مذاکرات میں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دفاع، ترقیاتی پروگرام اور سبسڈی کو بھی ان مذاکرات میں حتمی شکل دی جائے گی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago







