ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں،بھارتی میڈیا کا دعوی


نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرادری کے انڈین دعوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، انہوں نےکہاکہ بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ابھی تک ایشیا کپ یا ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
دیواجیت سیکیا نے کہا کہ نہ کوئی فیصلہ ہوا، نہ ہی اے سی سی کو کوئی خط لکھا گیا، ایشیا کپ سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی اور خیالی ہیں۔
اپنے بیان میں سیکرٹری بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ فی الحال بی سی سی آئی کی تمام توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر ہے۔
انہوں نےکہا کہ اے سی سی ایونٹس پر کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر باقاعدہ اعلان کے ساتھ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے دعوے میں بھارتی میڈیا نے مزید کہا بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا ءکپ رواں سال ستمبر میں بھارت اور ویمن ایمرجنگ ایشیاءکپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے ۔

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 5 hours ago

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 3 hours ago

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 11 minutes ago

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- an hour ago

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- 19 minutes ago

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 5 hours ago

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 4 hours ago
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- 22 minutes ago

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- 16 minutes ago

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 5 hours ago

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 2 hours ago