شوگر سکینڈل کیس : شہباز شریف ، حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع
لاہور : شوگر اسکینڈل کیس میں عدالت نےمسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شوگر سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔
دوران سماعت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے عدالت کو بتا یا کہ شوگز ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، فیملی کی مخالفت کے باوجود عوام کو سستی چینی مہیا کی، نیب کے بعد وہی کیسز ایف آئی کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتشی ٹیم ہر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی،ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کرہے ہیں جس پر افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے۔عدالت نےانویسٹی گیشن افسرکو دوران تفتیش شہبازشریف کو ہراساں نہ کرنے اور تمیز سے پیش آنے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
21جون کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے سیشن کورٹ میں شوگر سکینڈل میں ممکنہ گرفتار ی سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی ۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی سکینڈل میں طلب کررکھا ہے ،تحقیقاتی ادارے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔
لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے شوگر سکینڈل میں طلبی کے نوٹس کے بعد ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیاگیا تھااور وکلا کی مشاورت کے بعدگرفتاری سے بچنے کیلئے پیشی سے قبل عبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا گیا ۔ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 10جولائی تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے لیگی رہنماؤں کو 10، 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
خیا ل رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 22 جون جبکہ حمزہ شہباز کو 24جون کو طلب کیا تھا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 14 hours ago

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 14 hours ago

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 12 hours ago

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 11 hours ago

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 9 hours ago

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 10 hours ago

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 13 hours ago

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 15 hours ago

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 11 hours ago

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 13 hours ago

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 14 hours ago
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 10 hours ago