Advertisement
پاکستان

شوگر سکینڈل کیس : شہباز شریف ، حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

لاہور : شوگر اسکینڈل کیس میں عدالت نےمسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 11th 2021, 3:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شوگر سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

دوران سماعت  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  نے عدالت کو بتا یا کہ شوگز ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، فیملی کی مخالفت کے باوجود عوام کو سستی چینی مہیا کی، نیب کے بعد وہی کیسز ایف آئی کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتشی ٹیم ہر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا ۔  انہوں نے کہاکہ  ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی،ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کرہے ہیں جس پر افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے۔عدالت نےانویسٹی گیشن افسرکو دوران تفتیش شہبازشریف کو ہراساں نہ کرنے اور تمیز سے پیش آنے کا حکم  دیا ۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

21جون کو   شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے سیشن کورٹ میں شوگر سکینڈل میں ممکنہ گرفتار ی سے بچنے کے لئے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی ۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا  تھا کہ ایف آئی اے نے مالیاتی سکینڈل میں طلب کررکھا ہے ،تحقیقاتی ادارے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں،ایف آئی اے گرفتار کرنا چاہتی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔

لیگی صدر شہباز شریف کی جانب سے شوگر سکینڈل میں طلبی کے نوٹس کے بعد ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیاگیا تھااور وکلا کی مشاورت کے بعدگرفتاری سے بچنے کیلئے پیشی سے قبل عبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا گیا  ۔ سیشن عدالت نے ایف آئی  اے کو شہبازشریف  اور حمزہ شہباز کو 10جولائی تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے لیگی رہنماؤں  کو 10، 10 لاکھ  روپے مچلکے جمع کروانے کی بھی  ہدایت کی تھی۔

خیا ل رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 22 جون جبکہ حمزہ شہباز کو 24جون کو طلب کیا تھا   ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کو سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار ی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔ایف  آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
Advertisement