اعلیٰ ترین عہدہ حاصل کرنے کے باوجود انہیں ان کی پہلی پسند گروپ کی بجائے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں تفویض کیا گیا،امیدوار


کراچی :سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان 2023 میں ملک بھر سے ٹاپ کرنے والے امیدوار مصور رلی مٹھانی نے پسندیدہ گروپ میں ایلوکیشن نہ ملنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کوانصاف کے حصول کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے خط میں، مٹھانی نے کہا کہ اعلیٰ ترین عہدہ حاصل کرنے کے باوجود انہیں ان کی پہلی پسند گروپ کی بجائے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں تفویض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے وطن ضلع لاڑکانہ اور سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے امتحان میں ٹاپ کرنا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔
اپنے خط میں نواجوان امیدوارمٹھانی نے منصفانہ سلوک کی اپیل کی ہے، حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی اصلاح کریں جسے وہ غیر منصفانہ مختص سمجھتے ہیں۔
خیال رہے کہ سی ایس ایس کے اصول و ضوابط کے مطابق، زیادہ اسکور کرنے والوں کو اس گروپ کا انتخاب کرنے کی اجازت ہے جس میں وہ شامل ہونا چاہتے ہیں، باقی کامیاب امیدواروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے گروپس جیسے خارجہ امور، انتظامی خدمات، پولیس، کسٹمز، اکاؤنٹس اور آڈٹ، ریلوے وغیرہ تفویض کیے جاتے ہیں۔
سی ایس ایس 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق امتحان میںشرکت کے لیے 28,024 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے صرف 13,008 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔
جبکہ ان میں سے، محض 401 پاس ہوئے، اور فائنل انٹرویو کے بعد بالآخر، 210 کو عہدوں کے لیے تجویز کیا گیا، جس کے نتیجے میں تحریری مرحلے میں آنے والوں کی کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی۔
مزید برآں، اسی سال سی ایس ایس کا خصوصی امتحان منعقد ہوا۔ اس امتحان میں 21,947 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 15,245 امیدواروں نے تحریری حصہ لیا۔ اس مرحلے کے بعد، 519 امیدوار پاس ہوئے، اور تمام جائزوں کے بعد، 141 کو کامیاب قرار دیا گیا، جس کی کامیابی کی مجموعی شرح 3.20٪ ہے۔

جسٹس بابر ستار کےاسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلی پر تحفظات، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل

چین کا ٹرمپ کے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا شہر لسٹ میں شامل؟
- ایک گھنٹہ قبل

خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 47 افراد شہید
- ایک گھنٹہ قبل

ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف فنکار طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 20 منٹ قبل

ایران کا اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز پر براہِ راست حملہ
- 16 منٹ قبل

ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ہوسٹل میں طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

39اراکین اسمبلی کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا مسترد
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے علاقے پشین میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تنویر ضمانت خارج ہو نے پر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل