فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین اور چیئرمین ینگ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد شعیب بٹالوی تھے


فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی 50 سے زائد یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے اس عظیم مقصد کے لیے ملک بھر سے آئے طلبہ نے اپنی تخلیقی سوچ، بزنس آئیڈیاز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین اور چیئرمین ینگ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد شعیب بٹالوی تھے، جنہوں نے اپنی موٹیویشنل تقریر کے دوران نوجوانوں کو نہ صرف حوصلہ دیا بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کی بقا ایکسپورٹ کے فروغ میں ہے، اور ایکسپورٹ ہی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نوجوان ہی وہ قوت ہیں جو پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید اسکلز سیکھیں، عالمی منڈی کو سمجھیں، اور بزنس میں عالمی معیار اپنائیں تاکہ پاکستان عالمی تجارتی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔
یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے سیکھنے اور مقابلہ کرنے کا ایک شاندار موقع تھی بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ایک جھلک بھی تھی، جس میں نوجوان نسل قیادت کے لیے تیار نظر آئی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)