پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
نائلہ کیانی کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا


پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام کیمپ فور سے کینچن جونگا کی حتمی سمٹ کی جانب سفر شروع کیا تھا تاہم آج صبح 6 بجے نائلہ کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور 8586 میٹر بلند کینچن جونگا کے ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔
کینچن جونگا بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع اور بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔
اپنی نئی فتح پر بات کرتے ہوئےنائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔
کینچن جونگا کے ساتھ نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرلی ہیں اور نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جن کی نظریں اب 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے پر مرکوز ہیں۔

پاکستان کا بڑا فیصلہ،بھارت کے لیے فضائی حدود مزید 1 ماہ تک بند
- 3 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف وفد کی صدر مملکت سے ملاقات،بجٹ اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا معاملہ ،ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایلیمنیٹر 2: میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ
- 12 منٹ قبل

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،خواتین کو ای وی اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ایک روز کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

چین اور میکسیکو کے بعد ٹرمپ کا یورپی یونین پربھی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے خلاف فتح قوم کے اتحاد اور اتفاق کی بدولت ممکن ہوئی، شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب کب پیش کیا جائے گا؟
- 7 منٹ قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل

خضدار حملہ: سلامتی کونسل کی شدید مذمت،ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
- 2 گھنٹے قبل