بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا معاملہ ،ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
آرڈر لکھواتے وقت کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، ان پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں،تحریری فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست سے متعلق 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کرلی۔
، تحریری فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ آرڈر لکھواتے وقت کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، ان پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں، کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے۔
عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی تاحال دُور نہیں کیے جبکہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پیرول رہائی کی درخواست دائر ہوئی تھی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 26 minutes ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 minutes ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago


