لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل معرکے میںلاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو
سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
ٹورنامنٹ کے اہم ایوارڈز کن کھلاڑیوں کے نام رہے؟
1: لاہور قلندرز کے کوشل پریرا کو شاندار بیٹنگ کرنے پرفائنل میں پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا
2: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار
3: لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی ایونٹ کے بہترین بولرقرار
4: قلندرز کے سکندر رضا ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈرقرار
5: لاہور قلندرز کے محمد نعیم لیگ کے بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار
6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےحسن نوازپلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار
ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپےسے زائد) بھی حاصل کرلی۔
رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے ۔

پاکستان کی مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت
- 3 hours ago

آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی کھائی میں گر گئی،5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 4 hours ago

نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنےکا امکان ہے،وزیر توانائی
- 6 hours ago

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ،ایران نے ایک شخص کو پھانسی دے دی
- 5 hours ago

آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز
- 7 hours ago
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
- 6 hours ago

آذربائیجان کا یوم آزادی،، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں،وزیر اعظم
- 7 hours ago

شکست خوردہ بھارت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،عطا تارڑ
- 8 hours ago

زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- 9 hours ago

ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ بھرپور جوش جذبے سےمنایا گیا ، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
- 4 hours ago

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی
- 3 hours ago

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
- 7 hours ago