پی ایس ایل:وزیر اعظم ،مریم نواز اور دیگر اعلی شخصیات کی ٹرافی جیتنے پر لاہور قلندر ز کو مبارکباد
وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی


لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت دیگر اعلی شخصیات نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔

شہبازشریف
وزیراعظم نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بورڈ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور تمام کھلاڑیوں، بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹر اور بولر کی عمدہ کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا پرامن انعقاد دراصل پاکستان کی فتح ہے، ایونٹ کھیلنے والے کرکٹرز نے ہر میچ میں عمدہ کرکٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل میں کامیابی پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا لاہور قلندرز نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بولیں لاہورقلندرز نے دل و جان سے فتح حاصل کی، لاہور قلندرزصرف ایک ٹیم ہی نہیں بلکہ تحریک ہے۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل سے پوری دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago





