ان کے نام کا سکہ پانج دہائیوں تک شوبزکی دنیا میں پوری آب و تاب کے ساتھ چلتا رہا، نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کے ہنر کا اعتراف کیا گیا


ویب ڈیسک: فلم ٹی وی اسٹیج کے بے مثل اداکار ، منفرد صدا کار،پرفامنگ آرٹس کےاستاد طلعت حسین کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔
اداکار طلعت حسین نے پانچ دہائیوں تک فن اداکاری کی آبیاری کی ، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا ،ان کے نام کا سکہ پانج دہائیوں تک شوبزکی دنیا میں پوری آب و تاب کے ساتھ چلتا رہا، نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ان کے ہنر کا اعتراف کیا گیا ۔
انہوں نے لندن سے فن اداکاری میں مہارت کی ڈگری گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی ۔
طلعت حسین 1967میںپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) پرجلوہ گرہوئے ، ان کے ڈراموں بندش، کارواں، ہوائیں، کشکول اور پرچھائیاں کو زبردست پذیرائی ملی ،اس کے علاوہ انہوں نے چینل فور لندن کے ڈرامہ سیریل ٹریفک اورفیملی پرائڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
ان کی مقبول فلموں میں چراغ جلتارہا، گمنام، باغی، ایکٹر ان لاء ، بھارتی فلم سوتن کی بیٹی ، بانی پاکستان پر بننےوالی بین الاقوامی فلم جناح اورنارویجن فلم امپورٹ ایکسپورٹ شامل ہے ۔
صداکاری کی دنیا میں طلعت حسین کی منفرد آواز کا الگ ہی جادو تھا،انہوں نے کئی ڈاکومنٹریز ، اشتہاروں کے لیے اپنی آواز دی ،اس کے علاوہ انہوںنے قرآن مجید کا ترجمہ بھی ریکارڈ کرایا ، وہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں درس و تدریس سے منسلک رہے ۔
اداکار طلعت حسین کوپرائیڈ آف پرفارمنس ، ستارہ امتیاز ، نیشنل فلم ایوارڈ ، نگارڈ ایوارڈسمیت کئی ملکی اور غیر ملکی اعزازات سے سرفراز کیا گیا ۔ وہ گزشتہ سال طویل علالت کے بعدچوراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے لیکن فن کی دنیا میں ان کا نام زندہ رہے گا ۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 7 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 11 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 7 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago








