پاکستان
کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی آگاہی مہم
لاہور : کورونا وائرس کی چھوتھی لہر کے پیش نظر ،سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے چالان کی بجائے ماسک تقسیم کیے جائیں اور آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے ۔
کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران شہر میں 4 لاکھ سے زائد چالان کیے گے تھے۔
سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ،ہمیں احتیاط کرنی چاہیے تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں ، سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ آگاہی مہم ہے جس کے بعد دوران ڈرائیونگ ماسک نہ پہنے شہریوں کے چالان کیے جائیں گے ۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
تجارت
پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے