پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کر دی
بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو وسعت ملے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی،ماہرین


اسلام آباد: پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرکے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام نیشنل ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جس کا مقصد معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اضافی بجلی کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ہائی ٹیک منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔
حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی کے شعبے کو تقویت ملے گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت کو وسعت ملے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ملک کو آزادی، کارکردگی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مؤثر انداز میں شریک ہو سکے گا اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور خودمختار مقام حاصل کرے گا۔

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- a day ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 17 hours ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 11 hours ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 days ago

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 12 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 days ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 12 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago







