جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک یعقوب نور کا کہنا تھا کہ یہ گیت ان تمام افراد کے لئے بنایا ہے جو اپنے باپ سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں۔


ویب ڈیسک (شوبز رپورٹر سے) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار ملک یعقوب نور نے باپ کی عظمت کو بیان کرتا نیا گیت "باپ دا سایہ" ریلیز کر دیا۔
گانے کی شاعری الطاف باجوہ نے لکھی ہے، جبکہ پپو سمراٹ نے جذبات سے بھرپور اس گیت میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ویڈیو میں ماڈل زارا ملک، فاطمہ اور فانی جان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، گانے کے پروڈیوسر ملک محمد کان ہیں جبکہ موسیقی جی اے مشتاق نے ترتیب دی ہے۔
جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک یعقوب نور کا کہنا تھا کہ یہ گیت ان تمام افراد کے لئے بنایا ہے جو اپنے باپ سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ معیاری اور منفرد کام کو ترجیح دوں۔
ملک یعقوب نور کا کہنا تھا کہ میرے کریڈٹ پر بہت سے ہٹ پراجیکٹس ہیں جو میری پہچان بنے۔ آج جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے تو اس دور میں بھی دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدام اٹھا کر پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔
اپنی خصوصی گفتگو میں ان کامزید کہنا تھا کہ روااں برس میری دو میگا بجٹ فلمیں سلور اسکرین کی زینت بنیں گی جو فلم بینوں کے لئے سرپرائز ثابت ہونگی۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 9 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل