لیورپول کے مناظر خوفناک ہیں، میری ہمدردیاں تمام زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں،برطانوی وزیر اعظم


لیورپول:برطانوی شہر لیورپول کے سٹی سینٹر میں پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں منعقدہ جشن کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 27 کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق 53 سالہ برطانوی ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کم از کم 20 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 27 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بچہ اور ایک نوجوان شدید زخمی ہیں،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک گاڑی کو تیزی سے ہجوم کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، گاڑی نے ابتدائی طور پر کچھ افراد کو ٹکر مارنے کے بعد رکنے کی کوشش کی، لیکن مشتعل افراد گاڑی کی طرف لپکے اور اس کے شیشے توڑ دیے، اس کے باوجود ڈرائیور گاڑی چلاتا رہا اور مزید کئی افراد کو زخمی کر دیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیورپول کی ٹیم کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ ایک اوپن ٹاپ بس پر شہر کے مرکز میں فتح کا جشن منا رہی تھی، اور لاکھوں مداح سڑکوں پر موجود تھے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اس واقعے کو ”خوفناک“ قرار دیا اور کہا کہ وہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیورپول کے مناظر خوفناک ہیں، میری ہمدردیاں تمام زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں،ان کا ،مزید کہنا تھا کہ میں پولیس اور ایمرجنسی سروسز کا اس ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ بھرپور جوش جذبے سےمنایا گیا ، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنےکا امکان ہے،وزیر توانائی
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ،ایران نے ایک شخص کو پھانسی دے دی
- 5 گھنٹے قبل

زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا یوم آزادی،، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

شکست خوردہ بھارت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،عطا تارڑ
- 9 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی کھائی میں گر گئی،5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل