دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ان دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کے حل تک ممکن نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان کی اعلیٰ سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے اہم دوروں پر روانہ ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اعلیٰ سطحی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان، سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سابق وزراء خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، اور بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ان دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہاں نیویارک پہنچ گئے ہیں اور اقوام متحدہ میں جاکر پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے۔پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کے حل تک ممکن نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور سندھو دریا پر حملہ کیا، ہم سندھو کو بھارت سے بچائیں گے۔
پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف اور پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ چاہتے ہیں تاکہ امن قائم ہو۔ دہشت گردی کو بھارت اگر سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اپنے ملک میں اپنے ملک، مقبوضہ کشمیر اور پڑوسی ملک کے مسلمانوں کو نشانہ بنائے گا تو اس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور نہ ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 3 hours ago

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 26 minutes ago

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 6 hours ago

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 3 hours ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 7 hours ago
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 3 hours ago

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 5 hours ago

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 5 hours ago

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 5 hours ago

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 4 hours ago