پولش سائیکلسٹ نے تاریخ میں پہلی بار "کراچی تاکے ٹو" سائیکل پر سفر کاریکارڈ بنا ڈالا
انہوں نے 3 ہزار 376 کلومیٹر کا سفر 56 دنوں میں مکمل کیا


پولینڈ کے سائیکلسٹ نے تاریخ میں پہلی بار کراچی سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا کارنامہ انجام دے دیا۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ سائیکلسٹ پاول مالاشکو نے 4 اپریل کو کراچی سے ’کے ٹو بیس کیمپ بائیک ایکسپیڈیشن‘کا آغاز کیا تھا تاکہ پاکستان کو بحیرہ عرب کے ساحل سے لے کر کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر عبور کیا جاسکے، انہوں نے یہ سفر گزشتہ ماہ کے آخر میں مکمل کیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص ہیں۔
پولش سائیکلسٹ نے کہا کہ انہوں نے 3 ہزار 376 کلومیٹر کا سفر 56 دنوں میں مکمل کیا، جس میں انہوں نے 3 ہزار 322 کلومیٹر سائیکل چلائی اور 54 کلومیٹر کا فاصلہ اپنی بائیک کندھے پر اٹھا کر طے کیا، ان کے سفر میں 32 ہزار 3 میٹر کی بلندی کا اضافہ شامل تھا اور اس دوران درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
انہوں نے مقامی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگوں میں مہمان نوازی کا جذبہ بہت زیادہ ہے اور وہ ہر لحاظ سے مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاول مالاشکو نے سفر کے دوران سڑکوں کی اچھی حالت کو سراہا اور ساتھ ہی پہاڑی راستوں کے منفرد مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس بات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا کہ پہاڑ کیسے برتاؤ کرتے ہیں اور کیا وہ سڑکوں کو تباہ کرتے ہیں، یہ انسان کی غلطی یا کوتاہی نہیں، بلکہ یہی پہاڑوں کی حقیقت ہے۔
انہوں نے اسکردو سے کے ٹو بیس کیمپ تک آخری 200 کلومیٹر کے سفر کو زیادہ تکنیکی اور چیلنجنگ قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ کے ٹو بیس کیمپ کے راستے میں گلیشیئرز، پہاڑی راستے اور ڈھلوانیں ہیں، تاہم کچھ حصوں میں مجھے اپنی بائیک کو کندھے پر رکھ کر بھی سفر کرنا پڑا۔
اس سفر کی تکمیل پر پاول مالاشکو نے دو ریکارڈز کا دعویٰ کیا، پہلا دعویٰ سطح سمندر سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکلنگ اور دوسرا دعویٰ سطح سمندر سے خنجراب پاس تک سائیکلنگ کا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل




