دہشت گردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہونگے،جیل حکام


لاہور:عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 قیدی اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
جاری کر دہ حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے۔
تاہم یہ رعایت مخصوص نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہونگے،اسی طرح جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان،مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزایافتہ قیدی بھی مستفید نہیں ہونگے۔
جیل حکام کے مطابق یہ اقدام قیدیوں کی فلاح و بہبود اور عید کے موقع پر ان کی اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے 38 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
- 36 منٹ قبل

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک منٹ قبل

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے
- 12 منٹ قبل

اسحاق ڈارکی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات،دونوںممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم
- 13 گھنٹے قبل

گوگل کا جی میل صارفین کے لیے الرٹ،کروڑوں ا کاونٹ خطرے میں
- 14 گھنٹے قبل

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 11 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں بورے والاکے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، ہر طرف تباہی کے مناظر
- ایک گھنٹہ قبل

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ
- 13 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 13 گھنٹے قبل