معافی صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو عام جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں، وزارت داخلہ سندھ


سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ معافی صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو عام جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء، مالی بدعنوانی، منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور سزائے موت کے قیدیوں پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر قیدیوں اور ان کے خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم صرف ان قیدیوں کو فائدہ دیا جائے گا جو معمولی جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں اور قانون کے تحت معافی کے اہل ہیں۔
یہ فیصلہ جیلوں میں قید ان قیدیوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے جو اپنی سزا مکمل کرنے کے قریب ہیں اور اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 3 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 گھنٹے قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 2 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 گھنٹے قبل