حکومت کا مالی سال کے بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے نئے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنےکا فیصلہ
انڈسٹریل پارک کے 1500 ایکڑ میں سے 500 ایکڑ پر بلاک اےتیار کیا جائےگا، 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے

وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے نئے منصوبوں کےلیے فنڈز رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ دستاویز کےمطابق پاکستان اسٹیل کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیےبھی فنڈز رکھنے کی تجویز ہے جبکہ نئے منصوبےکےلیےبجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
پاکستان اسٹیل کی مجموعی طور پر 6 ہزار400 ایکڑ زمین خصوصی اقتصادی زون کے لیےمختص ہو گی، پاکستان اسٹیل اور کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے طور پرایک ساتھ تیار کیا جائے گا، منصوبے کو کراچی انڈسٹریل پارک (وفاقی خصوصی اقتصادی زون)کا نام دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق پہلےمرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے 1500 ایکڑ میں سے 500 ایکڑ پر بلاک اےتیار کیا جائےگا، 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل کی اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے۔
کراچی انڈسٹریل پارک سی پیک کے تحت ملک میں تیار کیے جانے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے، بجٹ میں ایک ہزارانڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے قیام کے نئے منصوبے کےلیے فنڈز کی تجویز بھی ہے، سمیڈا کے تحت دوسرے مرحلے کےاس نئےمنصوبے کےلیے 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت کا سالانہ بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



