پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب ، شوبز انڈسٹری سے وابستہ متعدد اداکار شریک
فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے

نئی پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی ۔ جس میں شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جن میں ہدایتکار سید نور،مسعود بٹ ،اعجاز کامران ،شہزاد رفیق ، ندیم مانڈوی والا،راشد خواجہ،کاشف نثار،نور الحسن،التمش بٹ،طارق بٹ،چوہدری کرامت ،شیخ عابد رشید ،فیاض خان،عادل عسکری،ممتاز شبیر،سہیل ملک،چوہدری اسلم ، خرم بٹ،شاہزیب مرزا،حاجی شفیق،آصف اکبر، اچھی خان،جرار رضوی،ڈاکٹر خاقان غازی ،میاں عدنان ارشد ،رابعہ طارق اور دیگر شامل تھے۔
فلم کے ہدایتکار شہزاد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بین الاقوامی ہم آہنگی پیدا کی ہے۔ یہ ایک صوبہ کی فلم نہیں بلکہ پاکستان کی فلم ہے۔فلم میں دو نئے چہروں عادی خان اور زارا حیات کو متعارف کروایا ہے۔ فلم کے ذریعے ممتاز بیگم کا کم بیک ہورہا ہے۔
فلم میں خوبصورت لوکیشنز ،جاندار ڈائیلاگز اور پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔۔فلمساز صفدر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم 14 اگست کے پر مسرت موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایتکار سید نور نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی اور دعا کی کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک کی اس فلم کو کامیابی ملے۔فلم کی اسٹار کاسٹ میں اداکار عدنان صدیقی، ساجد حسن، جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اداکارہ بشری انصاری اور ممتاز سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل