دعوتیں، بیٹھکیں، ہنسی مذاق، اور پرلطف کھابوں کا سلسلہ زوروں پر ہے


ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی جوش و جذبے سے جاری ہے۔ شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں لوگ چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ قربانی کے بعد گوشت کے حصے کیے جا رہے ہیں، جو رشتہ داروں، مستحقین اور ہمسایوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ قربانی کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا،
دعوتیں، بیٹھکیں، ہنسی مذاق، اور پرلطف کھابوں کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ خواتین کچن میں اپنی مہارت کا جادو جگا رہی ہیں۔ کہیں بریانی کی خوشبو فضا میں گھل رہی ہے تو کہیں ہنٹر بیف، مٹن سجی، قورمہ، سیخ کباب، کوفتے اور کڑاہی مہمانوں کا دل لبھانے کو تیار ہیں۔
پشاور کے فوارہ چوک پر عید کی خوشبو کچھ خاص ہے۔ یہاں عوام کا رش صبح سے ہی دیکھنے میں آیا، جہاں قربانی کے بعد لوگ ناشتہ کرنے پہنچے۔ روایتی پکوانوں جیسے چنے، نہاری، حلوہ پوری، اور سری پائے کا خوب مزہ لیا جا رہا ہے۔
رائے ونڈ میں ایک بڑے مذہبی ادارے کی طرف سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جہاں پچیس گائیں ذبح کی گئیں۔ قربانی کے اس روحانی منظر نے عوام کے دلوں کو گرما دیا۔
اگرچہ عوام خوشی منانے میں مصروف ہیں، لیکن کئی شہروں میں حکومتی دعووں کے باوجود سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر نظر آئے۔ صفائی کی ناقص صورتحال نے عید کی خوشیوں میں خلل ڈالا، جس پر شہریوں نے شکایت کی کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا نہیں کر سکے۔
مجموعی طور پر عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن خوشیوں، عقیدت، مہمان نوازی، ذائقے اور رنگوں کا حسین امتزاج لیے ہوئے ہے۔

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 hours ago

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 hours ago