سینیٹر یوریب ہفتے کے روز بوگوٹا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھے جب مسلح افراد نے انہیں پشت سے گولی مار دی


کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ہفتے کے روز اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اور 2026 کے صدارتی امیدوار سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حکومتی ذرائع اور ان کی جماعت نے حملے کی تصدیق کی ہے، جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انتالیس سالہ میگوئل یوریب قدامت پسند اپوزیشن جماعت ”ڈیموکریٹک سینٹر“ سے تعلق رکھتے ہیں، جو سابق صدر آلویرو یوریب نے قائم کی تھی۔ اگرچہ دونوں کا تعلق ایک ہی جماعت سے ہے، لیکن ان کے درمیان خاندانی رشتہ نہیں ہے۔
پارٹی کے بیان کے مطابق، سینیٹر یوریب ہفتے کے روز بوگوٹا کے فونتیبون علاقے میں ایک عوامی پارک میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھے جب ’مسلح افراد نے انہیں پشت سے گولی مار دی‘۔ پارٹی نے حملے کو سنگین قرار دیا ہے تاہم یوریب کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
کولمبیا کے وزیر دفاع پیدرو سانچیز نے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا اس حملے میں مزید افراد بھی شامل تھے۔ سانچیز نے اسپتال جا کر سینیٹر کی عیادت کی۔
کولمبیا کی صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس ”پُرتشدد حملے“ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سینیٹر میگوئل یوریب ایک بااثر سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد کاروباری شخصیت اور مزدور رہنما تھے جبکہ ان کی والدہ، مشہور صحافی ڈیانا تربے کو 1990 میں بدنام زمانہ منشیات فروش پابلو ایسکوبار سے منسلک ایک گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔ وہ ایک ناکام ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئی تھیں۔
موجودہ صدر، بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گستاوو پیٹرو نے سینیٹر کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا، ’میں نہیں جانتا کہ آپ کا درد کیسے کم کیا جائے۔ یہ ایک ماں کو کھونے کا دکھ ہے، اور ایک قوم کا زخم۔‘

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 2 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 24 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل