لاہور : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ، اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت سے گرمی کے ستائے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق گرمی سے پریشان عوام نے سکھ کا سانس لیا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، میانوالی ، ظفر وال ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت جم کر برسا جبکہ سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد بادلوں نے دستک دے دی۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ کراچی میں صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا، صدر اور ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔بارش کا آغاز ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بھارت کے خلاف جنگ میں فتح اللہ کی طرف سے نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 2 گھنٹے قبل

آخری ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنزکا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 8 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف
- 5 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی عرب کی مختلف امراض میں مبتلا افراد پر حج کرنے پر پابندی، ڈپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو
- 5 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کے لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- چند سیکنڈ قبل













