لندن: سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی ، انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ یورو کپ کا چیمپیئن بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ویمبلے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا اور پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا ۔ اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ پر 2-3 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ یورپین چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کھیل کے آغاز کے دوسرے منٹ میں ہی انگلینڈ نے گول کرکے نفسیاتی برتری حاصل کی ، لیکن اٹلی کی جانب سے دوسرے ہاف کے 67 ویں منٹ میں بنوکی نے گول کرکے برابر کردیا۔
مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چیمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کرکے جیت اپنے نام کرلی ۔
اگرچہ انگلینڈ کی ٹیم پرامید تھی کہ 55 سالہ طویل انتظار ختم کرتے ہوئے وہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن اٹلی نے یورو 2020 کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔
اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی اسٹیڈیم میں آئے تھے۔
فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا تھا، فائنل کے آغاز سے قبل شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہوگئی تھیں۔ جیت کا جشن منانے کے لیے اٹلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
خیال رہےکہ عالمی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں یورو کپ اور کوپا امریکا کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago






