دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگینڈ کی ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر شامل ہیں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2025 کے ہال آف فیم میں7 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر بھی شامل ہیں۔
Revolutionising the sport for young girls around the globe, both on and off the field 👏
— ICC (@ICC) June 9, 2025
Sana Mir becomes the first Pakistan women's cricketer to enter the ICC Hall of Fame 🥇
More ➡️ https://t.co/wxeJRWolhK pic.twitter.com/NJtNAkBbjA
ہال آف فیم میں شامل ہونے والے نئےکھلاڑیوں کا اعلان ویسٹ انڈین لیجنڈ ای این بشپ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو بھی دیگر 6 کرکٹرزکے ساتھ ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
Captain, legend, and an ambassador for women’s cricket 🌟
— ICC (@ICC) June 10, 2025
Sana Mir leaves behind an unparalleled legacy 🙌
📝: https://t.co/wxeJRWoT7i pic.twitter.com/i9H7xjDT5U
دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگینڈ کی ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر شامل ہیں۔
ثناء میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون اور ملک کی مجموعی طور پر آٹھویں کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل پاکستان کے عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد ہال آف فیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
اس موقع پر ثناء میر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سڑکوں پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچنا ایک طویل سفر ہے، ہال آف فیم میں شامل ہونا ان کے لیے ایک جذباتی موقع ہے۔
ثنا میر کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان میں ویمن پلیئرز کی تعداد مکمل نہیں تھی، ہمارے پاس ویمن کرکٹرز رول ماڈل ہی نہیں تھیں، آج اتنی بڑی تعداد میں خواتین کرکٹرز ہیں جو سب کے لیے مثال ہیں۔
خیال رہے کہ ثناء میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کرئیر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔
ثناء میر نے اپنے کرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے 2009 سے2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔
انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل


