آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی، سام آلٹمین


اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا جا رہا ہے اور اب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اس حوالے سے چونکا دینے والی پیشگوئیاں کی ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں اوپن اے آئی نے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔
سام آلٹمین کے خیال میں ایسے روبوٹ جو دیگر روبوٹس تیار کرسکیں گے کوئی دور دراز کا خیال نہیں۔
سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے، ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے، یقیناً کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے، مگردوسری جانب دنیا اتنی تیزی سے امیر ہوگی کہ آپ نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
سام آلٹمین نے کہا کہ مستقبل میں سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ یہ اے آئی سسٹمز کسی ایک فرد، کمپنی یا ملک تک محدود نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو خودمختاری ملے گی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل






