تاریخ میں پہلی بارملکی معیشت کا حجم 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا، وزیر خزانہ
برآمدات میں تقریباً 7 فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا،معاشی کامیابیوں اور حاصل اہداف کو عالمی مالیاتی اداروں نے تسلیم کیا،وزیر خزانہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار معیشت کا حجم 400 ارب ڈالر کی حد کراس کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے پچھلے سال افراط زر کو 23.4 فیصد سے 4.6 فیصد تک کم کیا اور شرح سود 22 فیصد کی ریکارڈ بلند سطح سے 11 فیصد پر آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جی ڈی میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اور ایف بی آر کے محصولات میں 26 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی دفعہ 400 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے اعتبار سے ملکی قرضوں میں کمی ہوئی اور قرض مدت سے قبل ادا کیا۔ ترسیلات زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔ جبکہ پچھلے 2 سال میں ترسیلات زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
بریفنگ میں انہوں نے مزید بتایا کہ پرائمری سرپلس معیشت کے 3 فیصد کر برابر ہو گیا جو پچھلے 20 سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔ پچھلے سال کے 1.3 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی نسبت اس سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.9 ارب ڈالر سرپلس ہے۔ ملکی برآمدات میں تقریباً 7 فیصد اور بالخصوص آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں تقریباً 7 فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی کامیابیوں اور حاصل اہداف کو عالمی مالیاتی اداروں نے تسلیم کیا۔ جبکہ فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا۔ محض معیشت میں بہتری منزل نہیں بلکہ یہ بڑی منزل کے حصول کا راستہ ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ زراعت پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ اور چھوٹے کاروباروں کو فناسنگ سپورٹ دی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 700 ارب سے زائد اضافہ کیا۔ اور بی آئی ایس پی سے ایک کروڑ سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف اور خام مال کی ڈیوٹیوں میں کمی کے ذریعے ایکسپورٹرز کو فائدہ پہنچا کر برآمدات بڑھائی جائیں گی۔

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 2 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 35 منٹ قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 2 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 43 منٹ قبل