Advertisement

احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ،241مسافر ہلاک ،ایک معجزانہ طور پر بچ گیا

حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 12th 2025, 6:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ،241مسافر ہلاک ،ایک معجزانہ طور پر بچ گیا

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آبادمیں ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار عملے کے12 ارکین سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے تا ہم ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن (برطانیہ) کیلئے روانہ ہوئی تھی، حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا، طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔

ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے
میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی،فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787  طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔


 رپورٹس کے مطابق  طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ہونے والی جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 

بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی، حادثے کا شکار بوئنگ 787  طیارہ 11 سال پرانا تھا۔

 وزیراعلیٰ گجرات کی امدادی کارروائیوں کی ہدایت
دوسری جانب حادثے کے فوری بعدگجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں احمد آباد میں ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، حکام کو ہدایت دی ہے کہ حادثے کے مقام پر فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں اور زخمی مسافروں کے فوری علاج کے لیے جنگی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے گرین کوریڈور بنانے اور ہسپتال میں علاج کی تمام سہولتوں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Advertisement
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • a day ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 8 hours ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 9 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 8 hours ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • a day ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 6 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 9 hours ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • a day ago
Advertisement