Advertisement

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر،جوابی کارروائی کا مطالبہ

مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 13th 2025, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر،جوابی کارروائی کا مطالبہ

تہران:ایران کے مختلف شہروں میںفوجی و جوہری تنصبیات پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بڑی تعداد میںشہری سڑکوں پر نکل آئےاسرائیل کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کا مطالبا کیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران  میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو  فوری اور بے رحمانہ  جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

ایران میں اسرائیلی حملوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ
اس کے علاوہ تبریز کے جامع مسجد میں  جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت متعدد اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے۔

Advertisement