اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضلعی ترقیاتی پیکیج پر خصوصی توجہ دی جائے ، تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تمام ضلعی اور متعلقہ اداروں کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیرِ خزانہ ہاشم جوان بخت، مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر سینئر حکام کی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آگاہ کیا کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے %66 اضافہ کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کے بجٹ کی استعمال کرنے کی شرح %97 رہی جو کہ پچھلے دس سالوں میں ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال کل 5889 سکیمیں مکمل کی گئیں۔
سیکریٹری منصوبہ بندی بورڈ پنجاب نے اجلاس کو بتایا کے اس سال بجٹ اہداف پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی 2023 کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے۔ خاص توجہ معاشی نمو، جامع اور یکساں ترقی، زرعی ترقی، انسانی ترقی، پائدار ترقی کے اہداف، ضلعی ترقیاتی پیکیج ، ماحولیاتی تحفظ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر رکھی گئی۔ اس سال ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 560 ارب روپے ہے جس میں 7,116 منصوبے شامل ہیں۔ ان میں %90 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف شعبوں کے لیے رقوم مختص کی گئیں ہیں جن میں 54 ارب روپےتعلیم، 99 ارب روپے صحت، 100 ارب روپے ضلعی ترقیاتی پیکیج، 36.5 ارب روپے زراعت، 11.3 ارب روپے سماجی تحفظ، 12.2 ارب روپے صنعت اور 5 ارب روپے آئی ٹی سیکٹر کے لیے مختص ہیں۔ ترقیاتی بجٹ سے 350,000 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی امور کے ضمن میں زراعت اور انڈسٹری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ان کے بجٹ میں تقریبا تین سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ضلعی اور متعلقہ اداروں کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کی مانیٹرنگ کے لئے نہ صرف جدید سائنسی طریقہ کار کو برؤے کار لایا جائے بلکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے مسلسل مانیٹڑنگ کا نظام وضع کیا جائے جو کہ اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضلعی ترقیاتی پیکیج پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ہر ضلع میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں تاکہ ان کو صحتمند سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم ہوں۔
پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کیئر کے نظام کا خصو صی طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ عام آدمی اس سہولت سے مکمل طور پر مستفید ہو اور اس حوالے سے اسے کوئی دقت نہ ہو۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترقیاتی پیکیج کا سہ ماہی جائزہ اور پیشرفت رپورٹ سے وزیر اعظم آفس کو بھی آگاہ رکھا جائے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

