جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب چاند پر بھی گھر بنائے جائیں گے

لاہور : ایک امریکی کمپنی نے چاند پر گھر بنانے کے کنٹریکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب چاند پر بھی گھر بنائے جائیں گے
اب چاند پر بھی گھر بنائے جائیں گے

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق ' نور تھروپ گروممن کروپ ' نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے ، جس کے مطابق کمپنی چاند کے مدار میں گھر تعمیر کرے گی جبکہ خلا باز لونر گیٹ وے کے لیے بنائے جانے گھروں کے لیے تحقیق کا انعقاد کریں گے ۔

کمپنی چاند پر شمسی توانائی سے چلنے والے ماڈیولر کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے حوالے سے ذمہ دار ہوگی ۔

معاہدے کے تحت خلاباز مشن کے پہلے چند سالوں کے دوران خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے موبائل ہیومن میں رہائش اختیار کریں گے ۔

دوسری جانب چین بھی چاند کے جنوبی قطب میں ایک بیس کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور 2030کے دوران جوپیٹر اور سیاروں پر اپنا روبٹک مشن بھیجے گا ۔

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll