Advertisement

کراچی میں ہزاروں والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

مئی میں37 ہزار 711 والدین نے جبکہ  اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا، ایمرجنسی آپریشن سینٹر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 16th 2025, 2:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں ہزاروں والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

کراچی میں ہزاروں والدین کی جانب سے  بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ ہونے لگا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او ) کے  مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا جب کہ  اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا۔

ای سی او کا بتانا ہے کہ مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433،  ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ،  کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606  والدین نے انکار کیا۔

انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

 پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جب کہ ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔

Advertisement
Advertisement